ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے تمام سول ملازمین اور دفاع کی مد سے تنخواہ وصول کرنے والے تمام سویلینز کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت کے تمام سول ملازمین اور دفاع میں تںخواہ وصول کرنےو الے سویلنز کی کم از کم تنخواہ کو 32 ہزار روپے ما ہانہ سے بڑھا کر37ہزار رو پے کرنے کی منظوری دیدی، اس کا اطلاق سول پوسٹس پر کام کرنے والے کنٹریکٹ ایمپلائیز اور ہنگامی بنیادوں پر ہائیر کیے جانے والے (Contingent) سٹاف پر بھی ہوگا۔
مزید براں جن ملازمین کی مجموعی تنخواہ 37 ہز ار روپے سے کم ہے انہیں سپیشل الا ؤ نس دے کر یہ فرق پورا کیا جا ئے گا۔