چیئرمین تحریک انصاف کے ٹرائل کی اٹک جیل منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی نےحکومتی فیصلے کو یکسر مسترد کردیا

Pakistan Tehreek-e-Insaf, rejected, government's decision, transfer, trial, Chairman Imran Khan, Attock Jail, City42
کیپشن: Imran Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے ٹرائل کی اٹک جیل منتقلی کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کے ٹرائل کی اٹک جیل منتقلی کے حکومتی فیصلے کو یکسر مسترد کردیا۔ 

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے دستورِ مملکت سے کھلی بغاوت کے فوری نوٹس کی استدعا کردی، اس کے علاوہ انسانی حقوق کی مقامی اور عالمی تنظیموں سے بھی اس غیرقانون، غیرآئینی اور آمرانہ اقدام کیخلاف مؤثر آواز اٹھانے کی بھی اپیل کردی۔ 

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق دستور ہر شہری کو منصفانہ سماعت (فیئر ٹرائل) کا بنیادی حق دیتا ہے، توشہ خانہ کیطرح سائفر کیس میں بھی بےانصافی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 167 کے تحت عدالت میں پیشی کا بنیادی قانونی تقاضا پورا کئے بغیر چیئرمین عمران خان کا عدالتی ریمانڈ دیا گیا، اب جیل میں خفیہ ٹرائل کے ذریعے انصاف کے قتل کی نئی روایت قائم کرنے کی شرمناک کوشش کی جارہی ہے۔ 

ترجمان تحریک انصاف کاکہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان کے بند کمرہ ٹرائل کی قانون میں کوئی گنجائش ہے نہ آئین اس کی اجازت دیتا ہے، چیئرمین عمران خان کے ٹرائل کی اٹک جیل منتقلی کے وزارتِ قانون و انصاف کے پروانے کو بھی یکسر مسترد کرتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف مقدمہ کھلی عدالت میں بلاتحصیص میڈیا اور وکلاء کی موجودگی میں چلایا جائے، خفیہ ٹرائل یا اس کے نتیجے میں سنائے جانے والے کسی فیصلے کی قانونی حیثیت ہوگی نہ ہی قوم اسے قبول کرے گی، قانون و انصاف کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو غیرشفاف، غیرقانونی اور امتیازی ٹرائل کا ہدف بنانے سے گریز کیا جائے۔