ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اورسابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مردم شماری کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی اور عام انتخابات فروری میں ہی منعقد ہوسکیں گے۔
نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ آئین اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کے انعقاد کا پابند کرتا ہے مگر اُسی آئین میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے بھی واضح حکم موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات فروری میں ہوں گے۔