ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے بڑی سہولت دے دی گئی،شہری اب لائسنس کارڈ کے ساتھ ای لائسنس بھی حاصل کریں گے، شہریوں کو ٹریفک پولیس کی ایپ سے آن لائن ای لائسنس حاصل ہوگا۔

اب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے ای لائسنسنگ کےا جراکافیصلہ کیا گیا ہے،لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے کارڈ کے پرنٹنگ اور اجرا تک شہری اپنے فون سے ٹریفک پولیس کو اپنا لائسنس دکھا سکیں گے۔

ایس ایس پی ٹریفک رفعت بخاری کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کیساتھ ہی ڈرائیونگ لائسنس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں ڈیٹا اپلوڈ کردیا جائےگا،شہری ڈرائیونگ لائسنس کے کارڈ کے حصول تک ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ پر شناختی کارڈ نمبراور تاریخ پیدائش ڈال کرڈیٹا حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ای لائسنسنگ کا مقصد لائسنس پاس نہ ہونے یا گم ہونے ہی صورت میں ریکارڈ چیک کروایا جاسکے،ای لائسنسنگ سے آئے روزلائسنسنگ کارڈز کی عدم فراہمی پر بھی قابوپایاجاسکےگا۔