بجلی کے بھاری بل،بس بہت ہو گیا، شہری سڑکوں پر نکل آئے  

بجلی کے بھاری بل،بس بہت ہو گیا، شہری سڑکوں پر نکل آئے  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوار الحق،حیدر خانزادہ )بجلی کے بھاری بل بھیجے جانے کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں،صوابی  کے علاقے توڈھیر کے عوام اور آل پارٹیز کے ممبران سڑکوں پرنکل پڑے،مظاہرین نے صوابی جھانگیرہ روڈ کو بلاک کر دیا۔

  مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہزاروں اور لاکھوں روپے کے بل سراسر زیادتی ہے،  حکومت نے بجلی اور ہر چیز مہنگی کر کے قیامت ڈھا دی ہے،بجلی کی پرانی قیمتوں کو بحال کیا جائے،شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے مزید امتحان میں نہ ڈالا جائے،مظاہرین نے بجلی بلوں کو نذر آتش کر دیا۔

 نواب شاہ میں بھی تاجربرادری کی اپیل پر بجلی کے بلوں میں اضافے اورمہنگائی کے خلاف ہڑتال کی گئی،شہر کی مرکزی تجارتی مارکیٹیں بند رہیں۔

 مسجدرو ڈ،سکرنڈ رو ڈ،لیاقت مارکیٹ،موبائل مارکیٹ،کپڑا مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹیں بھی بند،تاجربرادری کی جانب سے 11بجے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔