ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانیوں کیلئے بُری خبر، پٹرول کی قیمت میں مزید 12 روپے اضافہ؟

پاکستانیوں کیلئے بُری خبر، پٹرول کی قیمت میں مزید 12 روپے اضافہ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: 16اگست 2023 سے ڈالر کی قدر میں اضافے سے شرح مبادلے میں12روپے کا فرق پڑا ہے اور اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی منڈیوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔

تو قع ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھا رٹی (اوگرا) یکم ستمبر سے شروع ہونے والے  مہینے میں آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول کے نرخ میں 12روپے فی لیٹر اور ڈیزل  کی قیمت میں14.83روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کرے گی ۔

آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہ ہوئیں تو اربوں ڈالرز قرضہ خطرے میں پڑ جائے گا جس سے عوام کو مہنگائی کے طوفان کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کی زندگیاں اجیرن ہوجائیں گی۔

وزارت توانائی کے ایک سینئر افسر کے مطابق اس وقت افراط کا تناسب 28 فیصد ہے۔تاہم نگران حکومت بجلی کے زائد بلوں پر ملک گیر شدید ردعمل اور احتجاج کے باعث دباؤ کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ 15 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔