ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسوسناک خبر،ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم،5مسافر جاں بحق، 6 زخمی   

افسوسناک خبر،ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم،5مسافر جاں بحق، 6 زخمی   
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) راولپنڈی میں ٹریلر اور وین میں تصادم کے دوران 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ٹی چوک پرانے ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر اور وین میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔

 ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔