جنگل میں درخت  کاٹنے والوں کیساتھ کیا ہوا ؟  ویڈیو وائرل  

سوشل میڈیا،جنگل،درخت،ویڈیو،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر آئے مختلف قسم کی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں سے بعض ویڈیوز  حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

 ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہوئی ہے جس میں تین افراد ایک جنگل میں بڑے درخت کو کاٹ رہے ہیں لیکن جیسے ہی درخت کٹا تو ایک شخص کے ساتھ حادثہ ہوتے ہوتے بچا۔

زیر نظر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے  کہ تین افراد  ایک بڑا درخت  کاٹ رہے ہیں جب درخت کٹنے کے قریب ہوتا ہے تو ان میں سے ایک شخص اسے مخالف سمت میں گرانے کیلیے تنے کو دھکا دیتا ہے لیکن درخت دوسری طرف گرتے ہوئے اچانک ان کی سمت آتا ہے اور ایک شخص کی ٹانگوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے اسے تیزی سے ہوا میں اچھال دیتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Kocabey Onur (@videozaman1)

غیر متوقع طور پر رونما ہونے والے اچانک اس حادثے سے سب سے اوسان خطا ہوجاتے ہیں اور باقی دو دوسری طرف بھاگنے لگتے ہیں جب کہ حادثے کا شکار ہونے والا شخص فضا میں اچھلنے کے بعد زمین پر آ گرتا ہے، البتہ ان تینوں میں سے کسی کو سنگین نوعیت کی چوٹ نہیں آئی کیونکہ یہ درخت ان پر بھی گرسکتا تھا۔