ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آئی جی پنجاب کا بڑا فیصلہ

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آئی جی پنجاب کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) آئی جی پنجاب کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا حکم، آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں 12 بجے 5 منٹ ٹریفک سگنل بند کرنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ تمام افسران واہلکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقاریب میں شرکت کریں۔ شہر سمیت پنجاب کے تمام سگنلز دوپہر 12 بجے 5 منٹ کیلئے بند رکھنے اور ہر قسم کی ٹریفک روکنے کا حکم بھی دیا ہے۔

 آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ پولیس افسران اور اہلکار کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کے پرچم تقسیم کریں اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر پروگرام تشکیل دیں۔