(جنید ریاض) لیٹ آنے والے اساتذہ کیلئے بُری خبر، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی حاضری کیلئے الیکٹرانک حاضری کا نظام متعارف کروا دیا،نئے سسٹم کے تحت 5 لاکھ سے زائد اساتذہ کی آن لائن حاضری لگائی جائے گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی حاضری کیلئے الیکٹرانک اٹینڈنس کا نظام متعارف کروادیا، الیکٹرانک حاضری کیلئے سکول انفارمیشن سسٹم کو اَپ گریڈ کیا گیا، نئے سسٹم کے تحت اساتذہ کی حاضری آن لائن ہوگی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے حکام آفس میں بیٹھے کسی بھی سکول کی آن لائن حاضری چیک کر سکیں گے، گرلز سکول ساڑھے7 تک اور بوائز سکول کے اساتذہ پونے آٹھ تک حاضری لگانے کے پابند ہونگے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ لیٹ ہونے کی صورت میں سسٹم حاضری قبول نہیں کرے گا۔