سٹی 42: معرکہ حق میں بھارت کے خلاف عظیم فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر آزادکشمیر حکومت کا " پاک فوج سے اظہار یکجہتی عشرہ" منانے کا فیصلہ کرلیا
ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر نے کہا حکومت نے آزادکشمیر بھر میں تقریبات کا اعلان کردیا، یکم سے دس مئی تک ریاستگر سطح ہر پروقار تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے پاک فوج سے ظہار یکجہتی کا عشرہ منانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔فلیڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی اعلیٰ حکمت عملی اور افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت قابل تحسین ہے ۔
کشمیری عوام اس بات کی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے بھی مؤثر اقدامات اٹھائے گی
پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلیے تعلیمی اداروں سمیت دیگر محکموں میں تقریبات، سیمنارز اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔