ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان طالبان رجیم کا ایک بار پھر سول آبادی پربزدلانہ حملہ,4بچے اور خاتون شدیدزخمی

پاک فوج  کی بھرپورجوابی کارروائی, بزدل افغان طالبان اہلکارپوسٹیں چھوڑکے بھاگ نکلے

افغان طالبان رجیم کا ایک بار پھر سول آبادی پربزدلانہ حملہ,4بچے اور خاتون شدیدزخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) افغان طالبان رجیم کا ایک بار پھرجنوبی وزیرستان  کےعلاقے انگور اڈہ میں سول آبادی پربزدلانہ حملہ، افغان طالبان رجیم کی شہری آبادی پر بلااشتعال گولہ باری سے 4بچے اور ایک خاتون شدیدزخمی ہوئے۔پاک فوج  کی بھرپوراور مؤثر جوابی کارروائی سے بزدل افغان طالبان اہلکارپوسٹیں چھوڑکے بھاگ نکلے۔

سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق بزدل افغان طالبان رجیم نے انگور اڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پاکستانی شہری آبادی پرگولہ باری کی ،افغانستان کی جانب سےفائرکیامارٹرگولہ انگور اڈہ کےمقامی شہریوں کریم خان اوررحمت اللہ کےگھرپرآکرلگا ، افغان طالبان رجیم کی آبادی پر بلااشتعال گولہ باری سے 4بچے اور ایک خاتون شدیدزخمی ہوئے،افغان طالبان کے بزدلانہ حملے میں زخمی تمام بچوں اورخاتون کو ڈی ایچ کیوہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا،چند روز قبل بھی اسی علاقے میں افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں3افراد زخمی ہوئےتھے۔

 سیکیورٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور ان سےوابستہ خوارج دہشتٓگردمذموم عزائم کےحصول کیلئےمسلسل  عام عوام کونشانہ بنارہےہیں ، بلااشتعال جارحیت کامنہ توڑجواب دیتےہوئےپاک فوج نےسرحدپرافغان طالبان کی متعددپوسٹوں کونشانہ بنایا، پاک فوج  کی بھرپوراور مؤثر جوابی کارروائی سے بزدل افغان طالبان اہلکارپوسٹیں چھوڑکے بھاگ نکلے، افغان طالبان رجیم کی جانب سے مسلسل پاکستان میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پاک فوج افغان طالبان کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیتے ہوئےصرف عسکری اہداف کانشانہ بنا رہی ہے، آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔