سٹی42: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سسلمان اکرم راجہ نے کہا بانی پی ٹی آئی کو رات کی تاریکی میں پمز ہسپتال لایا گیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہاہسپتال میں کیا ہوا کسی کو معلوم نہیں ہے۔بانی پی ٹی کی فیملی اور پارٹی رہنما انکی طبی سہولیات سے مکمل لاعلم ہیں ۔ہم اس بات کو نظر انداز نہیں کرسکتے ۔
2024 میں ہائی کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کے حوالے سے فیصلہ آیا تھا۔فیصلے کے بعد کسی تسلسل سے بانی سے ملاقات نہیں ہوئی۔بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی دسمبر کے بعد ملاقات نہیں ہوئی۔ہم چیف جسٹس پاکستان سے کیسز اپیل سسنے کہ درخواست کرتے ہیں۔آج جھوٹ کے نظام کو چار سال مکمل ہو گئے ہیں،2024 کا الیکشن چرایا گیا،آج عدلیہ کی جو صورتحال ہے وہ صرف چھبیس وی اور ستائیسویں ترمیم کے باعث ہےعام آدمی مہنگائی میں پس رہا ہے۔
اسد قیصر نے کہابانی پی ٹی آئی سے انتہائی ناروا سلوک رکھا جارہا ہے۔بانی پی ٹی آئی کو انکے حقوق نہیں مل رہے۔ہمارے لئے یہ ملک بنانا ریپبلک بن گیا ہے،جب منتخب اراکین عوام کے ووٹ کے بغیر آئے تو وہ طاقت ور کے مطابق قانون سازی کریں گےْپارلیمنٹ میں عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہونے چاہیے۔جب ہماری حکومت ختم ہوئی تو آج کی معیشت سے بہتر حالات تھے۔آج کسان اور مزدور سب پریشان ہیں۔