زاہد اقبال رانا: گوجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ رحمت پورہ میں ماں اور کمسن بیٹی کے دوہرے قتل کا ڈراپ سین سامنے آ گیا، پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں مقتولہ کے شوہر مصطفیٰ اور ہمسایہ یاسر ملوث نکلے ہیں، دونوں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے شوہر اور ہمسایہ نے منصوبہ بندی کے تحت واردات کی، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم یاسر کو اڑھائی لاکھ روپے دینے اور سونے کی بالیاں ایڈوانس دینے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم یاسر نے مبینہ طور پر پہلے خاتون سے زیادتی کی اور پھر یہ کہا کہ تمہارے شوہر نے اسے قتل کے لیے پیسے دیے ہیں، جس کے بعد خاتون نے مزاحمت نہیں کی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے کمسن بچی کو اوپر لے جا کر اس کا بھی گلا کاٹ دیا، جبکہ ملزمان نے واقعے کو چھپانے کے لیے مختلف کہانیاں گھڑنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے واردات کے چند گھنٹوں بعد ہی دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔