ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے میں ٹکٹوں پر لاکھوں کی کرپشن سامنے آگئی

فی ٹکٹ 1ہزار سے لیکر 7ہزار تک کا فراڈ پکڑا گیا

ریلوے میں ٹکٹوں پر لاکھوں کی کرپشن سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ریلوے سٹیشنوں پر کرپشن اور بدعنوانی کی شکایات میں اضافہ ہوگیا ۔
لاہور ریلوے ڈویژن میں ٹرین ٹکٹوں کے نام پر لاکھوں کی خورد برد کا ایک اور کیس سامنے آگیا ۔ پرائیویٹ سیکٹر سے واپس آنیوالی ٹرین فرید ایکسپریس کو سرکاری ملازمین ہی لوٹنے لگے۔اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر مغلپورہ جاوید اقبال کا برخلاف قانون ٹکٹیں جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔
فرید ایکسپریس کی جاری کردہ ٹکٹوں کے ریکارڈ میں جعل سازی کا انکشاف ہوا۔ والٹن ریلوے سٹیشن پر جاوید اقبال مسافروں کو بلینک ٹکٹ جاری کرتا رہا ۔ مسافروں کو پوری قیمت میں بلینک ٹکٹیں دی گئیں۔ریلوے ریکارڈ میں کم قیمت والی بلینک ٹکٹ کا حوالہ دیا جاتا رہا۔
بلینک ٹکٹ میں فی ٹکٹ 1ہزار سے لیکر 7ہزار تک کا فراڈ پکڑا گیا،مسافروں کی شکایت پر سٹیشن ماسٹر کی جانب سے تحقیقات شروع کی گئیں۔
سٹیشن ماسٹر والٹن کی جانب سے لاہور ڈویژن حکام کو ثبوت کیساتھ آگاہی دی گئی۔لاہور ڈویژن کی جانب سے متعلقہ ملازم کامغلپورہ سے گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن تبادلہ کردیاگیا۔
بعدازاں ملازم کو دوبارہ مغلپورہ ریلوے سٹیشن پر ہی کام کرنے دیا گیا۔ تقریبا ڈھائی ماہ میں متعلقہ ملازم کی جانب سے 3ہزار سے زائد بلینک ٹکٹیں جاری کی گئیں 
ایک ملازم کی جانب سے بلینک ٹکٹ کی مد میں مبینہ لاکھوں کی خردبرد کا انوکھا کیس  ہے ۔ متعلقہ ملازم کو انکوائری کیلئے ریلوے ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایات  جاری کی گئیں ۔