ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے ہتھیانے کا کیس، درخواست ضمانت خارج

شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے ہتھیانے کا کیس، درخواست ضمانت خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے ہتھیانے کا کیس، لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم حافظ خیرات علی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

جسٹس محمد وحید خان نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، وفاقی حکومت کی جانب سے لاء افسر راجہ خرم شہزاد پیش ہوئے اور ملزم کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے شہری کو اٹلی میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے وصول کیے۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی تفتیش میں ملزم کے خلاف الزامات ثابت ہو رہے ہیں، لہٰذا وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں اور اس کی ضمانت مسترد کی جائے۔دوسری جانب وکیل صفائی نے ملزم کی ضمانت کے حق میں دلائل دیے، تاہم وہ عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم حافظ خیرات علی کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ بادی النظر میں ریکارڈ پر موجود شواہد ملزم کے خلاف ہیں، اس لیے اسے ضمانت کا ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔

Ansa Awais

Content Writer