ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

21 ہزار سٹوڈنٹس میں کل لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے

21 ہزار سٹوڈنٹس میں کل لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کل ہونیوالی لیپ ٹاپ ڈسٹریبیوشن تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے یوای ٹی پہنچ گئے 
رانا سکندر حیات نے  وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر سے ملاقات کی ، رانا سکندر حیات  نے  ڈاکٹر شاہد منیر کے ہمراہ پنڈال کا دورہ کیا وائس چانسلر نے صوبائی وزیر تعلیم کو تقریب کے حوالے سے بریفنگ دی،
 رانا سکندر حیات نے بتایا کہ کل یو ای ٹی میں 21 ہزار طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے،ملکی تاریخ کی سب سے بڑی لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب ہو گی،وزیر اعلیٰ مریم نواز کل لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی،مریم نواز کے ممنون ہیں کہ انہوں نے تقریب کیلئے یو ای ٹی کا انتخاب کیا،طلباء کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔