ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کی پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل خارج

معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کی پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کی پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی ، عدالت مجرم عرفان عرف پومی کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔

جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس راجہ غضنفر علی پر مشتمل بنچ دو رکنی بینچ نے سزائے موت کے قیدی عرفان عرف پومی کی اپیل پر سماعت کی،، پراسیکیوشن کی جانب سے رانا محمد آصف اقبال نے سزا کی اپیل کے خلاف دلائل دیتے ہوئے کہامجرم محمد عرفان عرف پومی نے 8 نومبر 2018 کو محلے دار عبد الناصر کو قتل کیا،مجرم نے معمولی تلخ کلامی پر محلے دار کو فائرنگ کر کے قتل کیا،جائے وقوعہ سے ملنے والے پسٹل خول مجرم کی پسٹل سے چلائے گئے تھے،فرانزک رپورٹ میں مجرم کی پسٹل سے فائرنگ ثابت ہوئی ہے،مجرم کے خلاف پیش کیے گئے چشم دید گواہان کے بیانات میں تضاد نہیں پایا گیا،مجرم کو سیشن عدالت سرگودھا نے 2 دسمبر 2021 کو سزائے موت کا حکم سنایا،عدالت نے مجرم کو پانچ لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، مجرم کی موت کے خلاف وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہامجرم کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی طیش میں آکر فائرنگ کی، وکیل صفائی نے استدعا کی کہعدالت پھانسی کی سزا کو کلعدم قرار دے، فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کہاقتل کی وجہ عناد ثابت نہیں ھوتی مجرم کی پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کیا جاتا ہے۔


 

Ansa Awais

Content Writer