جمال الدین : نو مئی ،کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف جیل ٹرائل کی سماعت ہوئی
پراسیکیوشن کے 4 گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی،عدالت نے مزید سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی،دیگر گواہوں کو بھی طلب کرلیا
عدالت نے 21 پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے،یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری ،محمود الرشید ،عمر سرفراز چیمہ کی حاضری مکمل کی گئی ،برضمانت ملزمان بھی حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے شاہ محمود قریشی کا سپلیمنٹری چالان طلب کر رکھا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App