ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر مان ڈوگر کی ناجائز اسلحہ اور جان سے مارنے کے مقدمے میں عبوری ضمانت کنفرم

ٹک ٹاکر مان ڈوگر کی ناجائز اسلحہ اور جان سے مارنے کے مقدمے میں عبوری ضمانت کنفرم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی ناجائز اسلحہ اور جان سے مارنے کے مقدمے میں عبوری ضمانت کنفرم کردی.

جسٹس سید شہباز علی رضوی نے ملزم عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کنفرم کی ،تھانہ سندر لاہور نے ملزم عبدالرحمان عرف مان ڈوگر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے،عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی سیشن کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی تھی . ٹک ٹاکر نے ماتحت عدالت ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور ضمانت کی درخواست دائر کی تھی.
 

Ansa Awais

Content Writer