پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

 پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاکستان  نے نیوزی لینڈ کودوسرے ایک روزہ میچ میں7 وکٹوں سے  شکست دے کر سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کرلی۔

 پاکستان نے نیوزی لینڈ کا 337 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ فخر زمان نے 180 رنز کی فاتحانہ اننگ کھیلی، کپتان بابر اعظم نے 65 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 54 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، ایش سودی، ہینری شپلی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کیوی ٹیم نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 119 گیندوں پر 129 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔

 کپتان ٹام لیتھم 98 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 183 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔ چیڈ باؤز 51، وِل ینگ 19 اور مارک چیپ مین 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیمز نیشم 17 اور ہینری نکلس 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

 پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 10 اوورز میں 78 رنز دے کر 4 جبکہ نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 49 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔

Bilal Arshad

Content Writer