اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس؛ کشمیر کو بجلی کی رائلٹی کے  55 ارب روپے، کے الیکٹرک کو 70 ارب کی سبسڈی

EconomicCoordination Committee, ECC, Government of Pakistan, Azad Kashmir Electricity royalty , City42, Pakistan Steel Mills, KSE subsidy,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس  میں آزاد کشمیر کو بجلی کے واجبات کے 55 ارب روپے ادا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ کمیٹی نے کئی دیگر اہم فیصلے بھی کئے۔

اسلام آباد میں  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی  اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز ہوا۔ اجلاس میں  کشمیر کی حکومت کے دیرینہ مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے آزاد کشمیر کو بجلی کی رائلٹی کی مد میں 55 ارب روپے کے آؤٹ سٹینڈنگ واجبات ادا کرنے کی منظوری دی گئی۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے اعلان کے مطابق گندم خریداری کے لیے پاسکو کا ہدف 14 لاکھ سے بڑھا کر 18 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی سمری بھی منظور  کر لی۔ 
 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کو 70 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی منظوری  بھی دے دی۔
 
رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو جنوری 2024 سے جون 2024 تک کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری  بھی دے دی۔ 

مختلف ڈویژن کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔