پنجاب پولیس کے 25افسران و اہلکار معاون خدام الحجاج کی ڈیوٹی کیلئے مقرر

 پنجاب پولیس کے 25افسران و اہلکار معاون خدام الحجاج کی ڈیوٹی کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب پولیس کے 25افسران و اہلکار رواں سال معاون خدام الحجاج کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

مراسلے کے مطابق 2ڈی ایس پیز ، 3 انسپکٹرز ،5 سب انسپکٹرز، 2 اے ایس آئیز، 2 ہیڈ کانسٹیبلز ، 10کانسٹیبلز اور ایک کارپورل سعودی عرب جائیں گے۔خدام الحجاج ڈیوٹی کے لیے منتخب ہونے والے افسران و اہلکاروں کو 30اپریل کو ڈیوٹیوں سے ریلیو کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق سعودی عرب جانے والے افسران و اہلکار یکم مئی کو اسلام آباد میں حاجی کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون پنجاب نےقرعہ اندازی کےبعد مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer