ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن ٹیم اور پولیس پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے میں ناکام

اینٹی کرپشن ٹیم اور پولیس پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: اینٹی کرپشن مقدمہ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کا معاملہ,7 گھنٹے 30 منٹ تک جاری رہنے والے آپریشن کے باوجود پولیس پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کر سکی۔ 

اینٹی کرپشن ٹیم جمعہ کی شب 10 بجے ظہور الہی روڈ پر واقع سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ پہ انہیں کرپشن چارجز میں گرفتار کرنے کے لئے پہنچی۔ وکلاء کی ٹیم نے اینٹی کرپشن ٹیم کو بتایا کہ پرویز الٰہی کی کیسز میں ضمانتیں ہو چکی ہیں، تاہم وکلاء کی ٹیم عدالتی کاغذات نہ دکھا سکی تو اینٹی کرپشن ٹیم نے پولیس کی مدد سے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی، پرویز الٰہی کے گھر میں موجود ملازمین نے مزاحمت کی۔ پولیس اہلکاروں پر پتھرائو کیا گیا۔

پولیس کو اندر داخل ہونے سے روکنے کے لئے مرکزی دروازے کو ڈیزل پھینک کر آگ بھی لگائی گئی تاہم پولیس بکتر بند گاڑی کی مدد سے مرکزی دروازہ کھولنے میں کامیاب رہی,جس کے بعد ایس پی عمارہ شیرازی کی سربراہی میں خواتین پولیس اہلکاروں نے چوہدری وجاہت حسین ، راسخ الہی کے گھر کی تلاشی لی تاہم کامیابی نہیں ملی۔

ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن بھی پولیس کے ہمراہ گھر کی تلاشی لیتے رہے۔ اس دوران چوہدری شجاعت کے گھر میں بھی پولیس داخل ہونے کی کوشش کرتی رہی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن بھی آپریشن کی نگرانی کے لئے موقع پر پہنچے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پر تعاون نہ کرنے کا الزام لگایا۔