علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  مسافر سے منشیات برآمد 

Allama iqbal international aiport,Narcotics capsule caught
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائی،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  مسافر سے منشیات برآمد کر لی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے کارروائی  کے دوران علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملزم  سے  ہیروئن برآمد کر لی۔ملزم نے منشیات سے بھرے کیپسول پیٹ میں چھپائے ہوئے تھے۔

 ملزم شکیل انجم جو کہ سرگودھا کا رہائشی ہے لاہور سے بحرین بذریعہ پی آئی اے فلائٹ نمبر PK  - 189 سے جا رہا تھا،برآمد ہونے والی منشیات کی مقدار کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔