سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو بڑا ریلیف مل گیا

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: Secretary Punjab Assembly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)سیکرٹری پنجاب  اسمبلی   محمد خان بھٹی عدالتی طلبی پر پیش, عدالت نے   سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی نظر بندی کا حکم معطل کردیا.

تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی نظر بندی کے حکم کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،سیکرٹری پنجاب  اسمبلی   محمد خان بھٹی عدالتی طلبی پر پیش کیا گیا، عدالت نے   سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی نظر بندی کا حکم معطل کردیا۔

عدالت نے پنجاب حکومت،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت دیگر فریقین  کو نوٹس جاری طلب کرلیا،جسٹس طارق سلیم شیخ  کا کہناتھا کہ عدالت کی کوشش ہوتی ہے  جو یہاں آئے اسے ریلیف دیا جائے،جس کو ریلف ملتا ہے وہ کہتا ہے، عدالتیں ٹھیک کام کررہیں جسے نہیں ملتا، وہ کہتا ہے ٹھیک نہیں۔

درخواستگزار وکیل  کا کہناتھا کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو محمد خان 3 روز  کےلئے نظر بند کرنے کا حکم جاری ہوا ہے، نظر بندی کے حکم کے تحت سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو امن کے لئےخطرہ قرار دیا ہے، محمد خان بھٹی گریڈ 22 کا پنجاب اسمبلی کا افسر جس پر نظر بندی قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔

محمد خان بھٹی کو آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرنے کی سزا دی جا رہی ہے،سیکرٹری کوآرڈینیشن اسمبلی عنائت اللہ لک کو کل حراست میں لیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer