ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

‏ مسجد نبویﷺ پر پیش آنے والے واقعہ پرمریم نواز کا ردعمل آگیا

maryam nawaz
کیپشن: maryam nawaz
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمر اسلم : یہ معاملہ سیاسی نہیں ، ایکشن نہیں لیں گے۔تحریک انصاف کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعہ غم وغصے کا اظہار کیاہے۔ 

سوشل میڈیا پر کی جانے والی ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل حرمِ پاک مدینہ منوّرہ میں PTI کی قیادت کی سرپرستی میں ہونے والی بےادبی سے نبی صلی اللّہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے تڑپ کر رہ گئے ۔مجھے غصے میں بھرے سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ حکومت کا ایکشن سیاسی انتقام تصور ہو گا اور یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے۔

  عمران خان اور اسکے ساتھیوں نے جس طرح مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا، انکے چہرے سے کل قدرت نے اس نقاب کو اتار پھینکا۔ نقاب اترنے کے بعد انکا جو مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے، وہی انکی سب سے بڑی سزا ہے۔

‏مسجدِ نبوی صلی اللّہ علیہ وسلم کے احاطے میں مریم اورنگزیب کو گالی دی گئی۔ اس سے بڑی بدبختی کیا ہو سکتی ہے کہ مغفرت کی راتوں میں، دنیا کی پاک ترین جگہ پر، پاک ترین ہستی کے در پر رحمتیں اور مغفرت سمیٹنے کی بجائے انسان دونوں جہانوں کی ذلتیں سمیٹ آئے؟