ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب ہیلپ لائن نمبر تبدیل

 آئی جی پنجاب ہیلپ لائن نمبر تبدیل
کیپشن: 8787 complaint nmbr changed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے آئی جی پنجاب ہیلپ لائن نمبر"8787 "تبدیل کرکے 1787جاری کردیا،شہری کال اور ایس ایم ایس کے ذریعے شکایت کرسکیں گے.

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ہیلپ لائن نمبر"8787 "کوتبدیل کرکے "1787 "کردیا گیاہے،پنجاب پولیس کے خلاف شکایات کے لیے "8787"استعمال کیا جاتا رہا ہے۔8787"پر 'ایس ایم ایس 'اور کال کے ذریعے شکایات درج کروائی جاسکتی تھی۔شہری اب "8787" کی جگہ"1787" پر کال کرکے پولیس کے خلاف آئی جی پنجاب کو شکایات درج کرواسکے گے،8787"اور "1787"سروس 30 جون 2021 تک کام کرتی رہےگی،جون 2021 کے بعد "8787"کو بند کردیا جائیگا اور "1787"کام کرتی رہی گی،یہ نمبر  2016 فروری کےشروع ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر کے ماہ  شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم، عوامی شکایات کے ازالے، کرپشن اور پولیس کے رویے سے تنگ  عوام کے لئے ایک جدید ہیلپ لائن بنانے کا فیصلہ کیا گیا، ہیلپ لائن میں بیک وقت 10 افراد کی شکایات سنی جاسکیں گی، ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کا کہناتھا کہ سی سی پی او میں شکایات سنٹر بنایا جائے گا، ان کا کہناتھا کہ پہلے ایک عوامی شکایات سنٹر موجود ہے جو کہ ست ہے، نئی ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ایک سے زائد کالز سنی جاسکتی ہیں،لاہور پولیس ایک بڑا ادارہ ہے۔

ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کا مزید کہناتھا کہ ہیلپ لائن15 کو دولفن،پکار اور سیف سٹی والے رسپانڈ کررہے ہیں جبکہ اس نئی ہیلپ لائن میں تحقیقات سےمتعلق، پولیس کے رویے اور کرپشن کی شکایات کے ازالہ کو حل کیا جائے گا۔علاوہ ازیں پولیس کے ملازمین جن کو کوئی مسئلہ درپیش ہے اس کو بھی دیکھا جائے گا۔اس ہیلپ لائن میں نان ایمرجنسی گیٹیگری شامل ہوگی جس کو سمجھنا ضروری ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer