ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، مساجد اور گھروں میں اذانیں دینے کا سلسلہ جاری

کورونا وائرس، مساجد اور گھروں میں اذانیں دینے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جمال الدین جمالی) ہم کورونا وائرس کی مہلک وبا سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، رمضان کے بابرکت مہینے میں اہل ایمان گھروں اور مساجد میں کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں، روزانہ اللہ اکبر کی صدائیں بلند کر رہے ہیں، مساجد اور گھروں کی چھتوں سے اذانیں دی گئیں۔
علما کرام کی اپیل پر کورونا وائرس کی مہلک وبا سے اللہ کی پناہ اور رحمت خداوندی کے حصول کیلئے شہر کی تمام بڑی مساجد میں اذانیں دی گئیں۔ بابرکت ماہ صیام کی مناسبت سے اہل ایمان نے خصوصی دعائیں کیں۔ مساجد میں اور گھروں کی چھتوں پر اذان استغفار دی گئی۔ روزانہ کی طرح رات کے دس بجتے ہی شہر اللہ اکبر کی صداوں سے گونج اٹھا۔ شہری کورونا وائرس سے بچاو کیلئے اللہ کی پناہ اور مدد مانگتے رہے۔
مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذان دینے کے بعد سب نے انفرادی طور پر توبہ استغفار اور خصوصی دعائیں کیں۔ شہریوں نے اللہ سے مدد مانگی تاکہ رب العالمین اذان کی برکت سے کورونا وائرس کی شکل میں پھیلنے والی موذی وبا کا جلد خاتمہ کردے۔

دوسری جانب لاہور میں کورونا وائرس کے 1469 کنفرم مریض سامنے آئے ہیں۔۔ پنجاب سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5827 ہو گئی 46دنوں میں شہر میں ہونے والی اموات 49 ہو گئیں جبکہ کورونا وائرس سے پنجاب میں 100 اموات، 1510 افراد صحت یاب، 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے 97 نئے کیس سامنے آنے کے بعد تعداد 5827 ہو گئی۔ لاہور میں کورونا وائرس کے 1469 کنفرم مریض ہیں۔ جبکہ کورونا وائرس سے اب تک کل 100 اموات، 1510 افراد صحت یاب، 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ اب تک کل 77619 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرنےعوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer