ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) روپے کی قدردوبارہ بڑھنے لگی، انٹر بینک مارکیٹ میں  ڈالر ایک بار پھر سستا ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق فاریکس ڈیلرز کا کہنا کہ انٹربینک میں ڈالر 15پیسے سستا ہونے سے161.65 سے کم ہو کر 161.50 روپے ہو گیا۔ ڈالر کی کمی کے اثرات تجارتی معاملات پر بھی پڑیں گے۔ ڈالر سستا ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی کمی میں ہوگی۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی شرح بھی کم ہوگی۔گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر  ڈالر کی قدر 1 روپے 18 پیسے کے اضافے سے 161 روپے 65 پیسے رہی. یورو کی قدر 3 روپے 16 پیسے بڑھ کر 175 روپے 48 پیسے، جبکہ برطانوی پاونڈ کی قدر 3 روپے 94 پیسے بڑھ کر 201 روپے 57 پیسے ہو گئی۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں  ڈالر کی قیمت فروخت 1 روپے کے اضافے سے 160 روپے 50 پیسے  جبکہ یورو کی قیمت فروخت بھی 1 روپے کے اضافے سے 173 روپے ، اور برطانوی پاونڈ کی قیمت 3 روپے کے اضافے 199 روپے رہی۔دوسری جانب بین الاقومی مالیاتی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی کورونا کے باعث پاکستان کے جی ڈی پی میں رواں مالی سال صفر اعشاریہ پانچ فیصد تک کمی کا تخمینہ لگایا ہے، آئی ایم ایف نے اس سے پہلے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی جی ڈی پی میں 1.5فیصد تک کمی کا اندازہ ظاہر کیا تھا.

یار رہے کہ عالمگیر وبا کے باعث عالمی سطح پر تجارت متاثر ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب تیز گراوٹ کے نتیجے میں ترسیلات زر میں کمی کا امکان ہے، عالمی بینک کے مطابق اجرت، ملازمت میں کمی کے باعث تیز گراوٹ ہوگی، میزبان ممالک میں معاشی بحران سے ملازمتوں میں کمی کا خطرہ ہے۔ کم درمیانی آمدنی والے ممالک کو ترسیلات زر میں 19.7 فیصد کمی ہوسکتی ہے، متعدد کمزور گھرانوں کے لیے اہم معاشی لائف لائن نقصان کو ظاہر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی معی‍شت کی دھجیاں اڑا دی ہیں,سال 2020 کی پہلی سہ ماہی عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی، کورونا وائرس کے خوف سے صنعتیں بند، اسٹاک مارکیٹوں میں شئیرز کی مجموعی مالیت کھربوں  ڈالر کم ہو گئی.
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer