بجلی بلوں پر جی ایس ٹی اور ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے: اپٹما

بجلی بلوں پر جی ایس ٹی اور ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے: اپٹما
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شادمان(حسن علی) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ٹیکسٹائل سمیت دیگر ایکسپورٹس کی صنعت کو 7.5 سینٹ / کلو واٹ کے نوٹیفائیڈ انڈسٹریل ٹیرف پر جی ایس ٹی اور ودہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے پر اپٹما نے تشویش کا اظہار کر دیا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) پنجاب کے چیئرمین عادل بشیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان برآمدی صنعت کی مدد کیلئے وسائل اور ذرائع کی تلاش کر رہے ہیں تو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے کارکردگی دکھانے کے لئے نوٹیفائیڈ انڈسٹریل ٹیرف 7.5 سینٹ پر جی ایس ٹی اور ود ہولڈنگ ٹیکس یکم جولائی2019 سے چارج کیا گیا ہے جبکہ فیسکو ریجن میں اپٹما ممبران نے اپریل 2020 کے لئے 7.5 سینٹ / کلو واٹ کے بجائے نوٹیفکیٹ بی 3 / بی 4 ٹیرف پر بجلی کے بل وصول کیے ہیں۔

 عادل بشیر نے مزید کہا کہ ایف بی آر کے ذریعہ 12/2019 میں جاری پانچ برآمدی شعبوں کو تصدیقی سرٹیفکیٹ کی تاریخ 31 مارچ   2020ء  کو ختم ہوگئی ہے اور ایف بی آر کے ذریعہ تصدیق کے سرٹیفکیٹ کی دوبارہ توثیق نہیں کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر توانائی عمر ایوب صورتحال کا نوٹس لیں اور ڈسکوز کو ہدایت کریں کہ 01-07-2019 سے 7.5 سینٹ کے بجائے نوٹیفائیڈ انڈسٹریل ٹیرف پر جی ایس ٹی اور ودہولڈنگ ٹیکس کو وصول کرنا بند کریں تاکہ ٹیکسٹائل سمیت ایکسپورٹ کی دیگر صنعتیں چلیں اور ملکی معیشت میں بہتری آ سکے۔

دوسری جانب صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ کا کہنا ہے  کہ چھوٹے تاجروں اور چھوٹی صنعتوں کیلئے 75 بلین کا حکومتی اعلان کردہ پیکج خوش آئند ہے مگر حکومت ایک سال کیلئے پراپرٹی ٹیکس، انکم ٹیکس بھی معاف کرے، پراپرٹی ٹیکس اور انکم ٹیکس ایک سال کیلئے ختم ہونے سے تاجروں کے کرائے کم ہوسکیں گے، حکومت چھوٹے تاجران کے مئی، جون، جولائی کے بل ادا کرے گی تو 34 لاکھ کمرشل کنکشن اور 4 لاکھ چھوٹی صنعتوں کو فائدہ ہوگا، جو خوش آئند امر ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer