ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات فروش نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر دوڑیں لگوادیں

منشیات فروش نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر دوڑیں لگوادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بیوی کوچھیڑنے پرمنشیات فروش نے پولیس اہلکاروں پر اسلحہ تان لیا اور خوب دوڑیں لگوا ئیں، واقعےکی فوٹیج منظرعام پرآ گئی۔

سٹی فورٹی ٹوکو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے منشیات فروش کی بیوی کو چھیڑاجس پرمنشیات فروش آپے سے باہر ہو گئے، انہوں نے پولیس اہلکاروں پراسلحہ تان لیا، پہلے اہلکارموقع سے فرار ہوئے اورپھردوبارہ آکرمنشیات فروشوں کوقابوکرلیا۔  دونوں منشیات فروش پولیس اہلکاروں کےمخبربھی رہ چکے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں کے قبضے سے اسلحہ، چاقو اورٹوکہ برآمد کرلیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن محمدعلی وسیم کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کر کےمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔   

Shazia Bashir

Content Writer