ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

 انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر سامنے آگئی ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 277.16 روپے سے کم ہوکر 277.15 روپے پر بند ہوا ۔ 

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 15پیسے سستا ہوکر 279.23 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 36 پیسے سستا ہوکر 319.36 روپے، برطانوی پاونڈ  17 پیسے  سستا  ہوکر 371.55 روپے، جبکہ یو اے ای درہم 2 پیسے اضافے سے 76.30 روپے، سعودی ریال 4 پیسے بڑھ کر 74.54 روپے کا ہوگیا۔