ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیشل بچوں کے لیے مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ

سپیشل بچوں کے لیے مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سپیشل بچوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن شعیب اقبال کے مطابق خصوصی بچوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم دینے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جس کے لیے سپیشل ایجوکیشن کے اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی تعلیم دینے کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔

شعیب اقبال نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خصوصی بچوں کے لیے تعلیم کو مزید آسان اور مؤثر بنایا جائے گا، جبکہ ان کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید طریقہ ہائے تدریس متعارف کرائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ خصوصی بچوں کی بہتر تعلیمی و ذہنی نشوونما کے لیے کھیلوں اور مختلف سرگرمیوں کو بھی تعلیمی عمل کا حصہ بنایا جائے گا، تاکہ انہیں عملی اور دلچسپ انداز میں سیکھنے کے مزید مواقع فراہم کیے جاسکیں۔