سٹی42: پاکستان اور انڈیا کے مابین ایشیا کپ فائنل میچ مین انڈیا کی ٹیم پاور پلے میں اپنے فینز کی توقع سے آدھے رن بھی نہ بنا پائی۔ بھارتی ٹیم کے پاور پلے میں رنز بنانے کے متعلق شرطیں(فینسی) لگانے والے تقریباً تمام بھارتی فین آج بری طرح برباد ہو گئے۔
بھارت کی ٹیم تمام اندازوں، نطر ثانی شدہ اندازوں کے برعکس 6 اوورز میں صرف 36 رنز ہی بنا پائی۔
6 اوورز میں بھارتی ٹیم کے تین بہترین بیٹ ٹوٹ گئے۔ مغرور کیپٹن سوریا بھی 5 گیندوں سے صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہو گیا۔
اب تلک ورما 14 اور سمسون 4 رنز کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور گراؤنڈ میں فیلڈنگ کا پیٹرن بدل چکا ہے۔
بھارت کو درکار رن ریٹ 6 اوورز کے اختتام پر بڑھ کر 7.93 ہو چکاتھا۔9 اوورز کے خاتمے پر انڈیا کی حالت مزید پتلی ہو گئی۔ انڈیا کے صرف 54 رنز بنے اور درکار رن ریٹ بڑھ کر 8.45 ہو گیا۔