ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمشکلوں کے پاسپورٹ پر پاکستان آنیوالی خاتون سمیت 5 افراد ڈی پورٹ

ہمشکلوں کے پاسپورٹ پر پاکستان آنیوالی خاتون سمیت 5 افراد ڈی پورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانون طریقے سے پاکستان آنے والی خاتون سمیت 5 افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والے 5 افغان مسافر ڈی پورٹ کیے گئے، خاتون سمیت 3 مسافر اپنے ہمشکلوں کے پاسپورٹ پرپاکستان آئے تھے۔ چوتھے مسافرکے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹمپ تھی جبکہ پانچویں مسافر کےپاس سفری دستاویز نہیں تھیں، تمام مسافروں کو واپس افغانستان ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے۔