سٹی 42: عوامی رکشہ یونین کے رکشہ ڈرائیور گورنر ہاؤس ریلی کی صورت میں پہنچے
ریلی کی قیادت صدر عوامی رکشہ یونین مجید غوری نےکی،ریلی میں بڑی تعداد میں آٹو رکشے اور چنگ چی رکشے شامل تھے،رکشہ ڈرائیوروں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم اٹھا رکھے تھے
عوامی رکشہ یونین کے ارکان کی گورنر پنجاب سے ملاقات ہوئی ،اسلم گل، جمیل منج، عزیز الرحمٰن چن ،اعزاز الدین ہاشمی ،عاقب سرور،چوہدری منظور، رانا فاروق،نرگس ملک ،سفیان گھرکی، فاروق یوسف گھرکی،میاں شاہد عباس بھی موجودتھے
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا آج کےبعدرکشہ ڈرائیورپرظلم نہیں ہوگا،رکشہ ڈرائیوروں کی بچیوں کی شادیاں کرائیں گے۔رکشہ ڈرائیوروں کیلئے26عمرہ ٹکٹوں کی قرعہ اندازی ہوگی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App