راؤ دلشاد:جاتی عمرہ میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت لیگی رہنماوں کی بڑی بیٹھک ہوئی ہے۔
جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان، مریم اورنگزیب، پرویز رشید کے علاوہ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر، سابق اراکین قومی اسمبلی ملک ریاض، وحید عالم، علی پرویز ملک، امجد علی، شائستہ پرویز ملک بھی شریک تھے۔ اجلاس میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ عمران نذیر، خواجہ احمد حسان، ملک افضل کھوکھر، مہر اشتیاق، رانا مبشر اور بلال کیانی بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے شرکا نے 18 ستمبر کو دی گئی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کے حوالے سے مریم نواز کو اپ دیٹس دیئے۔
مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے لاہور میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے 7 جلسوں بارے انتظامات کا تفصیل سےجائزہ بھی لیا۔