مشہور تاریخی ترک سیریز کورولش عثمان کا 5 واں سیزن کب سے نشر ہوگا؟

 مشہور تاریخی ترک سیریز کورولش عثمان کا 5 واں سیزن کب سے نشر ہوگا؟
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :عالمی شہرت یافتہ سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہور تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کا سیکوئل کورولش عثمان کا نیا سیزن آئندہ ماہ شروع ہونے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورولش عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار براق اوزچیویت نے اس سے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر پوسٹیں شیئر کیں اور سیزن کا پہلا ٹیزر بھی جاری کیا۔

اداکار نے اپنے کردار ’عثمان بے‘ کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی، براق کی جانب سے شیئر کردہ ٹیزر میں بہت سے نئے چہرے اور نئے حریف دیکھے جا سکتے ہیں۔