عالیہ بھٹ کا شوہر رنبیر کپور سے متعلق اہم انکشاف

 عالیہ بھٹ کا شوہر رنبیر کپور سے متعلق اہم انکشاف
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کپور سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق   اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے خفیہ راز سے مداحوں کو آگاہ کر دیا،آج رنبیر کپور اپنی 41ویں سالگرہ منارہے ہیں، اس موقع پر اُن کی اہلیہ و اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شوہر کیلئے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رنبیر کپور کے ساتھ گُزارے گئے زندگی کے چند حسین لمحات پوسٹ کئے اور ساتھ ہی شوہر سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف بھی کیا،اداکارہ نے پوسٹ میں کہا کہ ’’میرے پیار، میرے بیسٹ فرینڈ، میری خوشی کو سالگرہ مبارک ہو، آپ نے میری زندگی کو جادوئی بنا دیا‘‘۔

 عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے راز سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’اس وقت آپ میرے ساتھ بیٹھ کر اپنے خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں‘‘۔

رنبیر کپور کے مداح اکثر تجسس کا شکار رہتے تھے کہ اتنے نامور اداکار نے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ کیوں نہیں بنایا ہوا لیکن اب عالیہ بھٹ کے انکشاف سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ رنبیر کپور کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے جوکہ اُنہوں نے اپنے مداحوں سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

 خیال رہے کہ رنبیر کپور نے 14 اپریل 2022 کو عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی تھی اور گزشتہ سال 6 نومبر کو جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام راہا رکھا۔