سیاسی منافق فون پر کہتے ہیں پیٹرول مہنگا کرو : شیخ رشید

Sheikh Rasheed Tweet
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹویٹ کرتے کہا ' سیاسی منافق فون پر کہتے ہیں پیٹرول مہنگا کرو اورعوام میں کہتے ‏ہیں سستا کرو'۔

تفصیلات کےمطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گزشتہ روز ٹویٹ کرتے مریم نواز اور شہباز شریف کی آڈیو لیک پر بات کرتے کڑی تنقید کی، اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ' سیاسی منافق فون پر کہتےہیں پیٹرول مہنگا کرو اورعوام میں کہتے ہیں سستا کرو۔حساس معلومات کس طرح آؤٹ ہوجاتی ہیں۔

  شیخ رشید  نے مزید لکھا کہ'امید ہے کل سلامتی کونسل اس پرعوام کوبھی اعتمادمیں لےگی،یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔انہیں صرف اپنےداماد عزیزہیں،ریاست کاقانون عزیز نہیں،یہ کھلا تضاد ہے،شرمندگی ہےاورتشویش ناک ہے'۔