(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجریہ کار وں و سیاسی ماہرین کا کہنا ہےکہ پاکستان کیساتھ کھلواڑ کیا گیا، آڈیو لیک کے بعد عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
سینئر تجریہ کار و سیاسی ماہر سلیم بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سازشی کہانی خود گڑھی، عمران خان نے اپنے پرنسپل سیکرٹری کیساتھ ملکر ایک سازشی بیانیہ تیار کیا، جس کی وجہ سے پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا جیسا پاکستان کا اتحادی بھی ہم سے ناراض ہوگیا، عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، پاکستان کیساتھ کھلواڑ کیا گیا، اس سب کے ذمہ دار عمران خان ہیں، عمران خان کا امریکی سازشی بیانیہ بری طرح ناکام ہوگیا۔
سینئر تجریہ کار و سیاسی ماہر ثنا بچہ نے کہا کہ عمران خان کو اپنے رویے پر شرمندہ ہونا چاہیے، یہ ملک ٹی 20 میچ نہیں اور نہ ہی کوئی 11 کھلاڑیوں کی ٹیم ہے، پوری قوم کے سامنے عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، انہیں اب جواب دینا ہوگا، کپتان اب عوام کو نیا لالی پاپ دینے کی کوشش کریں گے۔
سینئر تجریہ کار و سیاسی ماہر نوید چودھری نےکہا کہ امریکا کو عمران خان سے کیا مسئلہ ہوسکتا ہے، آڈیو لیک کے بعد سب چیزیں عوام کے سامنے آگئیں، تحریک عدم اعتماد عمران خان کے خلاف سازش نہیں تھی بلکہ جھوٹا بیانیہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ سائفر کے معاملے پر عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی آڈیو سامنے آگئی ، امریکی سازش کے بیانیے کا بھانڈا پھوٹ گیا۔
آڈیو میں عمران خان کو سائفر کے معاملے پر اعظم خان کو حکمت عملی بتاتے سنا جا سکتا ہے،اعظم خان نے معاملے کو اٹھانے اور نیا رنگ دینے کیلئے میٹنگ بلانے پر زور دیا،اعظم خان میٹنگ کے منٹس اور انہیں اپنے طریقے سے ڈاکومنٹ کرنے کا پلان بتاتے رہے۔