ہفتہ ’’شانِ رحمت اللعالمینؐ ‘‘ منانے کا فیصلہ

 ہفتہ ’’شانِ رحمت اللعالمینؐ ‘‘ منانے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) ماہ میلاد کےآغاز پر ہفتہ ’’شانِ رحمت اللعالمینﷺ ‘‘ منانے کا فیصلہ،محکمہ لوکل گورنمنٹ نےڈپٹی ڈائریکٹرز کو ذمہ داریاں سونپ دیں، نعت و قرات کے مقابلے کروائے جائیں گے،  ایڈمنسٹریٹرز اور چیف افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

محکمہ بلدیات نے یکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک مختلف ایونٹس کرانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں, سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین کی ہدایات پر ایڈمنسٹریٹرز اور چیف افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے, سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ نعت و قرآت کے مقابلے کرائے جائیں گے۔

عالمی سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد بھی کروایا جائے گا، بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے تمام دفاتر کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا، تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اور لوکل گورنمنٹس اس موقع پر صوبہ بھر صفائی کے بہترین انتظامات کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹرز منعقد ہونیوالی شان رحمت العالمینﷺ کے حوالے سے تمام سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔