لندن میں مریم اورنگزیب کو پریشان کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے: رانا ثنا اللہ

لندن میں مریم اورنگزیب کو پریشان کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے: رانا ثنا اللہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر  داخلہ رانا ثنا اللہ کا وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ مریم ان افراد کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتیں جنہوں نے انہیں ہراساں کیا۔

رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  لندن کافی شاپ میں مریم اورنگزیب کو پریشان کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے اور بدتمیزی کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا سکتا ہے۔ رانا ثنا اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کافی شاپ میں بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتیں۔

اس سے قبل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ واقعہ میں  ملوث افراد میں 4 خواتین اور 10 مرد شامل ہیں جن کی شہریت کے حوالے سے تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں، اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے   ہراساں کرنے والے 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ  دو روز قبل مریم اورنگزیب کو لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے ایک کافی شاپ میں گھیر لیا تھا، اس دوران پی ٹی آئی کے مرد اور خواتین کارکنوں نے مریم اورنگزیب پر پاکستانی عوام کا پیسا لندن میں لٹانے کا الزام لگانے سمیت نامناسب زبان بھی استعمال کی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer