ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائے کے گھر میں رہنے والے سرکاری ملازمین کی سنی گئی

Rent House in Lahore
کیپشن: Rent House
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: حکومت وفاقی ملازمین پر مہربان، پہلے ہاؤس رینٹ میں اضافہ کیا گیا اب کرائے کی حد بھی مقرر کردی۔ سرکاری افسران کو گھر کا کرایہ اضافے کے ساتھ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اب سرکاری افسروں کو گھرکا کرایہ اضافے کے ساتھ دے  گی۔یہ رقم ان افسران و ملازمین کو ملے گی جو کرائے کے گھروں میں رہتے ہوں گے۔ گریڈ 22 کے آفیسر کیلئے گھر کے کرائے کی حد  68 ہزار روپے سے 89 ہزار روپےمقرر  کی گئی ہے۔ گریڈ 21 کے آفیسر کیلئے گھر کا کرایہ اب 57 ہزار کی بجائے 71 ہزار ہوگا۔

اسی طرح گریڈ 20 کےآفیسرکو حکومت 47سے 59 ہزار روپے تک دے گی، گریڈ 19 کے آفیسر کو گھر کےکرائے کی مد میں37سے 46 ہزار روپے تک ملیں گے۔ درجہ چہارم کےملازمین کو حکومت مکان کے کرائے کی مد میں صرف 9 ہزار روپے تک دے گی۔نئےکرایوں کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگا۔