6 پی ایم ایس افسران ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ میں شامل

PMS Officer Punjab
کیپشن: PMS Officer
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب کے چھ پی ایم ایس افسران نے  ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ میں انڈکشن کے لئے تحریری امتحان پاس کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسران بعد از انٹرویو براہ راست ڈی ایم جی کیڈر میں شامل ہو جائیں گے۔ افسروں میں راجہ جہانگیر انور، شاہد زمان لک، راجہ منصور احمد،عمران رضا عباس،کاشف محمد علی اور طارق قریشی شامل ہیں۔
ڈی ایم جی میں انڈکشن کے لیے تیس اسامیاں ہیں۔ پنجاب سے چھ افسروں نے تحریری امتحان پاس کیا ہے۔ یہ افسران براہ راست گریڈ انیس میں ڈی ایم جی گروپ میں شامل ہو جائیں گے۔