امریکی گلوکار آر کیلی لڑکیوں اور نوعمر بچوں سے زیادتی کیس میں مجرم قرار

r kelly convicted by federal jury in NY
کیپشن: r kelly/aaliyah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکی گلوکار آر کیلی کو  لڑکیوں اور بچوں سے جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دے دیا گیا۔

نیویارک  شہر کی جیوری نے  گلوکارکو تمام 9 الزامات میں مجرم قرار دیا۔آرکیلی مختلف امریکی ریاستوں کے درمیان خواتین کی اسمگلنگ ، چائلڈ پورنوگرافی  اور اغوا میں ملوث ثابت ہوئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق آر کیلی کنسرٹ میں شرکت کرنے والی لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر ورغلاتے رہے جبکہ جبکہ کمسن بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل بھی کرتے تھے۔آر کیلی نے جعلی کاغذات کی بنا پر 15 سالہ لڑکی سے شادی بھی رچائی تھی ۔ گلوکار کوسزا 4 مئی کو سنائی جائے گی ۔ اور ممکنہ طور پر انہیں اپنی باقی زندگی جیل میں گذارنا ہوگی ۔