ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی تباہ کن پرواز، پاکستانی روپے کا بھرکس نکل گیا

Dollar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربینک میں ڈالرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گیا۔

حکومتی پالیسیوں کے باوجود کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، انٹربینک میں ڈالر40 پیسےمزید مہنگا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر 170 روپے  کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین معاشیات کا کہنا ہےکہ طلب بڑھنے پر روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آیا، درآمدی اشیاکی قیمت بڑھنے پر مہنگائی کا نیاطوفان آئے گا۔دوسری جانب سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رسد اور طلب میں واضح فرق کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔ 

علاوہ ازیں آن لائن کاروبارکوٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا، آن لائن کاروبار پر 2 فیصد اضافی ٹیکس عائد کردیاگیا، ذرائع کے مطابق کمپنیوں کوغیر رجسٹرڈ افراد سے مال کی خریداری پر اضافی ٹیکس لینے کی ہدایت کردی گئی، آن لائن کاروبارکرنیوالے غیر رجسٹرڈ افراد سے 2 فیصد اضافی سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

غیر رجسٹرڈ افراد جس کمپنی کے ذریعے کاروبار کریں گے، وہ ٹیکس نیٹ میں لائی جائے گی۔  آن لائن کمپنی غیر رجسٹرڈ افراد کا سیلز ٹیکس جمع کرانے کی ذمہ دار ہوگی، ڈالرمہنگا ہونے اور آن لائن کاروبار پر اضافی ٹیکس سے شہری، کاروباری افراد مشکلات سے دوچار ہوگئے۔

Sughra Afzal

Content Writer