ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کی گرفتاری، مریم نواز کی حکومت کو بڑی دھمکی

شہباز شریف کی گرفتاری، مریم نواز کی حکومت کو بڑی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) شہباز شریف کی گرفتاری، مریم نواز کہتی ہیں کہ نواز شریف کو ڈرانا سب سے بڑی بیوقوفی ہے، شہباز شریف کو جیل میں بند کرنے سے تحریک نہیں روکے گی، ہمارا روڈ میپ بن چکا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد لیگی رہنماؤں کی اہم پریس کانفرنس ہوئی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو جیل میں بند کرنے سے تحریک نہیں روکے گی، ن اور ش متحد ہیں، جب نواز شریف فیصلہ کرتے ہیں تو شہباز شریف لبیک کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کفر کی حکومت چل سکتی ظلم کی نہیں، پاکستان میں پہلی مرتبہ گناہ کرنیوالے احتساب سے بالاتر ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ میاں شہباز شریف صاحب کو آج گرفتار کرلیا گیا، مجھے بھی گرفتار کیا گیا ڈیڑھ سال میں کوئی ریفرنس دائرنہ ہوا۔ شہباز شریف اور انکے اہلخانہ کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا، شہباز شریف نے اپنے بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ شہباز شریف اپنی پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں، میرا بھائی حمزہ جیل میں کورونا کا شکار ہوگیا۔ شہبازشریف نے اے پی سی کے اعلامیہ پر عملدرآمد کا کہا، شہبازشریف نے کہا نوازشریف تقریرمیں غیرآئینی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا نواز شریف کا اپنے ملک سے دور رہنا بہت مشکل ہے۔ نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے۔ سب نواز شریف کو لیڈر ہی نہیں اپنا امام مانتے ہیں۔ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام کیلئے صرف شہباز شریف چوائس ہیں، عمران خان اپنی مہلت کو چالاکی نہ سمجھے، ایسے شخص کو مسلط کردیا گیا جسے کوئی عقل نہیں، عمران خان سے زیادہ کسی نے اداروں کو بدنام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کروڑوں عوام کی ترجمانی کرتی ہے، عمران خان کو سپورٹ کیا جاتا رہا تو بات ہمارے ہاتھ سے نکل جائیگی۔ آپ جسے مرضی گرفتار کریں، تحریک اب رُکنے والی نہیں۔ انشااللہ آپ کو الیکشن کرانے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔

مریم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آسانی سے میدان کھلا نہیں چھوڑے گی، ہمارے بیانیے کا بوجھ اُٹھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ کوششوں کے باوجود یہ مسلم لیگ (ن) کو نہیں توڑ سکے۔ ن لیگ کے پاس استعفوں کےعلاوہ لانگ مارچ کا بھی آپشن ہے۔

لیگی رہنما احسن اقبال نیب گردی کے ذریعے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا، گلگت بلتستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، گرفتاریوں سے ترقی کے راستے کو نہیں روکا جاسکتا۔ شہبازشریف کی گرفتاری قوم کیلئے المیہ ہے، شہبازشریف نے دن رات عوام کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی دیانتدار کی مثال دنیا دیتی ہے، پنجاب میں غریبوں کیلئے مفت علاج کے دروازےکھولے گئے۔ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کا اجلاس طلب کرلیا گیا اور اپوزیشن جماعتیں مل کر لائحہ عمل طے کریں گی۔