رسد میں بہتری،مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

رسد میں بہتری،مرغی کا گوشت سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)شہرمیں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی ہوئی، جبکہ زندہ مرغی کی ریٹ بھی کم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر کی رسد بہتر ہونے پر قیمت کم ہوگئی،زندہ مرغی 3 روپےکمی کے بعد 141 روپےجبکہ برائلرگوشت 5 روپے کمی کے بعد 204 روپےفی کلو قیمت مقرر کی گئی،فارمی انڈے 139 روپے فی درجن پرمستحکم رہے،شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے،جسکے باعث برائلر بھی اب عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے۔

دوسری جانب شہر میں مہنگائی کا راج برقرار ہے،سرکاری نرخنامے پر سبزیوں کی فروخت ممکن نہ ہو سکی، منافع خوروں نےعام آدمی کا جینا محال کر دیا۔مختلف علاقوں میں ٹماٹر100 سے150، لہسن300 سے350،ادرک 600 سے650، پیاز 60 سے70،آلو70 سے80 اورلیموں 180 روپےفی کلو تک میں فروخت ہوتے رہے۔

موسمی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی نہ ہو سکی،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نےعوام کومنافع خوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کہیں بھی نظر نہیں آتے،انکا کہنا تھا کہ حکومت کم از کم سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کے لیےاقدامات کرے تاکہ عام شہری کا گزر بسر ممکن ہو سکے۔

گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ لاہور نے کل کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کی تھی، شہر میں گراں فروشی کی 43 خلاف ورزیاں پائی گئیں تو گراں فروشوں کو 81 ہزار 500 کے جرمانے کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی پرائس کنٹرول کارروائیوں کی رپورٹ کے مطابق 419 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 43 مقامات پرخلاف ورزیاں پائی گئیں، 81 ہزار 500 کے جرمانے عائد کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں پرائس کنٹرول پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer